Standing Committee Legal Affairs

Chairman
M. Iqbal
Advocate High Court
Chamber # 34-A,
Distt. Courts Faisalabad.
Ph # 041-2610635, 2610469
Cell 0300-8661035
Vice Chairman
Mr. Abdul Salam Shami
Advocate High Court,
Shami Law Chamber,
130-District Courts
Faisalabad
Ph # 041-2624231

:بنیادی مقاصد
علاقائی و قومی سطح پر قانونی اور سول انتظامیہ سے اچھے تعلقات استوار کرنا
پریس اور میڈیا سے اچھے تعلقات
شیخ فاؤنڈیشن کے تحت ہونے والی تقریبات کو پریس اور میڈیا کے ذریعے لوگوں تک پہنچانا
شیخ فاؤنڈیشن کے ممبران کی تعداد میں اضافہ کے لیئے شیخ برادری سے تعلقات بڑھانا
شیخ برادری سے معاشرتی ہم آہنگی پیدا کرنا
شیخ برادری کی نوجوان نسل کی ترقی کے لیئے مختلف اقدامات کرنا
قانونی مسائل اور پیچیدگیوں کو حل کرنے میں مدد کرنا

:قائمہ کمیٹی برائے قانونی مُعاملات کی کارکردگی
اس کمیٹی کے بنیادی مقاصد میں علاقائی و قومی سطح پر قانونی اور سول انتظامیہ سے اچھے تعلقات استوار کرنا، پریس اور میڈیا سے اچھے تعلقات رکھنا اور شیخ فاؤنڈیشن کے ممبران کو مفت قانونی مسائل اور پچیدگیوں کو حل کرنے میں معاونت کرنا شامل ہیں۔
-:اس قائمہ کمیٹی نے اپنے قیام سے لیکر اب تک مندرجہ ذیل کارہائے نمایاں سرانجام دیئے ہیں
فیصل آباد شہر کی شیخ برادری کے تمام وکلاء جِن کی تعداد 207 ہے، کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔
شیخ برادری کے وکلاء پر مشتمل پروفیشنل ذیلی کمیٹی ( شیخ فاؤنڈیشن لائیرزفورم ) کے نام سے تشکیل دی جس
میں پہلا صدر سینئر قانون دار شیخ عبدالسلام شامی اور جنرل سیکرٹری شیخ امجد علی ایڈوکیٹ منتخب کیئے گئے۔
شیخ برادری کے مستحق افراد کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے کے لیے مندرجہ ذیل تین فری لیگل ایڈ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جِن کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

فری لیگل ایڈ کمیٹی برائے دیوانی و عائلی مقدمات
فری لیگل ایڈ کمیٹی برائے فوجداری مقدمات
فری لیگل ایڈ کمیٹی برائے ٹیکس و کارپوریٹ مقدمات
یاد رہے کہ مندرجہ بالا کمیٹیاں سات پروفیشنل و پریکٹسینگ وکلاء پر مشتمل قراردی گئی ہیں۔
قائمہ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس باقاعدگی سے منعقد ہو رہاہے۔ جس میں وکلاء اپنی کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہیں اور قانونی معاملات کو سُلجھانے کے لیے تجاویز پر عمل درامد کو یقینی بناتے ہیں۔
قائمہ کمیٹی نے اپنے قیام کے دوران شیخ برادری کے مختلف پیشہ ہائے افراد کو قانونی امداد و تعاون فراہم کیا جس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
دیوانی نوعیت 27 مقامات
فوجداری نوعیت 11 مقامات
فیملی و عائلی نوعیت 32 مقامات
تصفیہ تنازعات بذریعہ مصالحت 32 مقامات
ٹیکس وکارپوریٹ معاملات 8 مقامات