Services

: قانونی مُعاملات

قائمہ کمیٹی نے اپنے قیام کے دوران شیخ برادری کے مختلف پیشہ ہائے افراد کو قانونی امداد و تعاون فراہم کیا جس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
دیوانی نوعیت 27 مقامات
فوجداری نوعیت 11 مقامات
فیملی و عائلی نوعیت 32 مقامات
تصفیہ تنازعات بذریعہ مصالحت 32 مقامات
ٹیکس وکارپوریٹ معاملات 8 مقامات

: حِفظانِ صحت

شیخ برادری کے کل 1140 مریضوں کو مُفت علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی گئی۔ جس پر -/2,421,950 ( چوبیس لاکھہ اکیس ہزار نو سو پچاس) روپے کے لگ بھگ خرچہ آیا۔

: بچیوں کی شادیاں

شیخ فاؤنڈیشن نے اب تک 631 غریب ، ناداراور مستحق ممبران کی بچیوں کی شادیوں کی مد میں تقریباً تین کروڑ روپے صرف کئے۔ یہ روپے جہیز کی ضروری اشیاء مثلاً فرنیچر و دیگر ضروری گھریلو سامان کی خریداری کے سلسلہ میں یا باراتیوں کے لئے کھانے کے انتظامات کے سلسلہ میں صرف کئے گئے ہیں۔

: تعلیم

شیخ برادری کے 972 غریب اور مستحق خاندانوں کے 2062 بچے مختلف سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں مختلف کلاسز میں ماہانہ اور سالانہ تعلیمی وظائف حاصل کر رہے ہیں۔ جنوری 2008 سے اب تک مبلغ -/44,068,356 روپے دیئے۔

: قرضہ جات [ بلاسُود]

شیخ فاؤنڈیشن نے برادری کے غریب افراد کے لیے چھوٹے ، آسان اور بِلا سُود کاروباری قرضوں کے اجراء کا سلسلہ بھی شروع کیا ہوا ہے۔ جس کے تحت اب تک 559 ممبران کو مُبلغ -/22,452,000 روپے کے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں اور اس میں سے اب تک -/17,266,963 روپے کے قرضوں کی واپسی ہو چکی ہے۔

: ماہانہ وظائف

شیخ برادری کے غریب اور مستحق بیوہ و مطلقہ ممبر خواتین کے علاوہ بے سہارا ضعیف العُمر، لاچار ، معذور و بیمار ممبران کو ماہانہ نقد امداد کے سلسلے میں شیخ فاؤنڈیشن ، فیصل آباداگست 2009 سے برسر پیکار ہے اور ہر ماہ 51 ممبران کے درمیان -/156,350 روپے کی نقد امداد تقسیم کی جاتی ہے۔ اس مد میں اب تک تقریبا ایک کروڑ انیس لاکھ -/11,887,200 روپے کی امداد فراہم کی جا چکی ہے۔